آپ حضرت سید جلال الدین حیدرؒ کی اولاد سےہیں۔ جن کا سلسلہ حسینی اعجاز الحق قدوسی کی کتاب "صوفیا۰ پنجاب" صفہ 551 پر درج ہے۔ سلسلہ نسب یہ ہے، سید شمس الحقؒ بن سید غلام حیدرؒ بن سید خان عالمؒ بن سید سعد اللہؒ۔ آخرالزکر شہید معرکہِ بالاکوٹ یہں۔ آپ کے والد بزرگوار حضرت مولانا عبدالحکیم لکھنویؒ کے شاگرد اور دادا بزرگوار حضرت سید احمد شہید ؒ بریلی کے خلیفہ ہیں۔سرحد و افغانستان میں نفاز شریعت کے ضمن میں جن مشاہیر کا نام درج ہے ان میں آپ کے دادا بزرگوار کا اسم گرامی بھی ہے۔
شیخ الاسلام محقق العصر حضرت مولانا سید شمسُ الحق افغانی ؒ کے دس سالہ قیام بہاولپور کے دوران حضرت جی ؒ کے خادم خاص مولانا عبدالغنیؒ بھی اپنی انجمن میں ایک عظیم ہستی تھے۔ خادم خاص کا لفظ ہم نے ادباً استعمال کیا ہے ورنہ وہ ساری عمراپنے آپ کو حضرت افغانیؒ کا لکڑ ہارا کے نام سے ظاہر کرتے رہے۔ آپ کہا کرتے تھے کے حضرت جی ؒکے قیام کے پہلے سات سال لکڑی کاٹی۔ ایک دفعہ ماہ ر مضان المبارک میں حضرت جی ؒ دروازے کی اوٹ سے لکڑی کاٹتے دیکھتے رہے اور پھر کچھ دیر بعد فرمایا "عبدالغنی آج سے لکڑی کاٹنا بند، اب بازار سے لایا کرو"۔








